اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن ریاست کے دارالحکومت تل ابیب پر تیاری کے لیے چھ ماہ تک تیاری کی۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ہم نے دشمن ریاست پر حملے کے لیے چھ ماہ تک تیاری کی۔
ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ایک شہری آبادی والے ٹاور پر بمباری کے فوری بعد چند منٹ کے اندر اندر تل ابیب پر راکٹوں سے حملوں کی ہدایت کی گئی۔
خیال رہےکہ تل ابیب میں راکٹ حملوں سے ایک صہیونی جھنم واصل اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ سات دنوں کے دوران سرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 140 فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔ شہدا میں 39 بچے اور 22 خواتین شامل ہیں۔