جمعه 15/نوامبر/2024

القسام کے اسرائیل پر250 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے حملے

جمعہ 14-مئی-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے کمانڈر کےحکم پر صہیونی ریاست پر ‘العیاش’راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ یہ راکٹ 250 کلو میٹردور مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر ابو خالد محمد الضیف کے حکم پر جنوبی فلسطین میں اسرائیل کے رامون ہوائی اڈے پر العیاش راکٹ داغے گئے۔ یہ ہوائی اڈہ 220 کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔

خیال رہے کہ ‘العیاش’ راکٹ 250 کلو میٹر کی مسافت پرمار کرنے کے ساتھ زیادہ تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان کا ہنا تھا کہ العیاش راکٹوں کا استعمال القسام بریگیڈ کے کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کاجواب ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ العیاش راکٹ کے استعمال کے بعد اسرائیل نے  بن گوریون ہوائی اڈے سے پروازیں معطل کردیں۔

خیال رہےکہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر ابو عماد باسم عیسیٰ، انجینیر جمعہ الطحلہ ابورحمہ، ڈاکٹر جمال الزبدہ، ولی شمالی، حازم الخطیب، سامی رضوان اور ان کے کئی دوسرے ساتھی شیید ہوچکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی