چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں اسرائیلی فوج کا کیمیائی ہتھیاروں کا انکشاف

جمعہ 14-مئی-2021

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے بعض ایسے افراد اسپتالوں میں لائے گئے ہیں جو کیمیائی ہتھیاروں سے متاثر ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کو الشفا کمپلیکس میں لایا گیا۔ وہ زہریلی گیس سے متاثر تھے اور انہیں سانس لینےمیں دشواری ہو رہی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں کئی ایسے فلسطینی بھی شہید ہوئے ہیں جن کے جسم پر بظاہر کوئی زخم نہیں تھا۔ وہ دم گھٹنےسے متاثر ہونے کے باعث شہید ہوئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر گذشتہ سوموار کو بمباری شروع کی تھی۔ بمباری آج پانچویں روز میں جاری ہے جس میں  دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی