جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں 500 رہائشی مکانات اور 52 حکومتی ہیڈ کواٹر تباہ

جمعرات 13-مئی-2021

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بمباری کے نتیجے میں اب تک 500 رہائشی مکانات اور 52 حکومتی مراکز تباہ ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جای ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے  کے تحت شہری آبادی کو تباہ کن بموں سے نشانہ بنا رہی ہے۔ بمباری میں اب تک 500 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 1000 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج نے حکومتی دفاتر پرمشتمل ایک کثیر منزلہ عمارت کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں اطلاعات ونشریات کے 12 دفاتر تباہ ہوگئے۔

مجموعی طورپر غزہ کی پٹی میں اب تک سیکیورٹی داروں، پولیس اور دیگر سروسز کے 52 ہیڈکواٹر کو تباہ کیا گیا ہے۔

بمباری میں سات اسکول، طبی مراکزاور کئی واٹر فلٹر پلانٹ تباہ ہوگئے ہیں۔
 

 

مختصر لنک:

کاپی