اتوار کے روز اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کےبعد قریبی مکانات اور دیگر عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ موشاو (گاؤں) میں سکریپ میٹل یارڈ میں آگ لگی۔ آتش زدگی کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا تھا۔ آخری اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ آگ پر قابوپانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فائر فائٹنگ فورس کے اضافی دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے آگ لگنے والے مقام کے آس پاس کے مکانات سے رہائشیوں کو نکالنے کےاقدامات کیے۔ آتش زدگی سے متاثرہ علاقے کے آس پاس اسرائیلی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی مسلسل محو پرواز رہا ہے۔
آتش زدگی کے بعد قصبے کے تمام داخلی راستے بند کردیے گئے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آگ سے دور رہیں۔
قبل ازیں جمعہ کی شام شمالی اسرائیل کے شہر حیفا میں آئل ریفائنری کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فائر بریگیڈ کی کئی ٹیموں نے مل پر بجھایا۔