چهارشنبه 30/آوریل/2025

تازہ کشیدگی کے بعد اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی تیاری

پیر 26-اپریل-2021

اسرائیل کے آرمی چیف جنرل آویو کوچاوی نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بعد فوج کو جنگ کی تیاری کے احکامات دیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جنرل کوچاوی نے فوج کی متعدد یونٹوں کو حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں خود کو کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کے لیےتیار ہیں اور اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق غزہ  کی پٹی کی تازہ صورت حال کے بعد صہیونی فوجی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت آرمی چیف جنرل کوچاوی نے کی جب کہ اجلاس میں وائس چیئرمین چیف آف اسٹاف ایال امیر، سدرن کمانڈ کے کمانڈر العاز تولیدانو، داخلی محاذ کے سربراہ اوری گورڈین، آپریشنل چیف اھارون حلیوا،انٹیلی جن چیف تامیر ھیمان اور دیگر فوجی رہ نمائوں نے شرکت کی۔

 

مختصر لنک:

کاپی