جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے بیت لحم کی 147 دونم اراضی پر غاصبانہ قبضہ کرلیا

ہفتہ 24-اپریل-2021

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی 147 دونم اراضی پر غاصبانہ قبضہ کرلیا۔

یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری طرف اسرائیلی فوج نے وادی اردن اور شمالی علاقوں میں وسیع پیمانے پر تلاشی کی مہم شروع کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس علاقے میں فوجی مشقوں کے لیے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہرکرنے کی مہم شروع کی ہے۔

فلسطینی کمیشن برائے انسداد یہودی آباد کاری و توسیع پسندی کے دفتر کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے نحالین، ظہر المترسبہ، خلہ السراویل، شعیب البیش اور حوسان کے مقامات پر فلسطینیوں کی دسیوں دونم اراضی غصب کرنے کی منظوری دی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں قائم بیتار عیلیت نامی یہودی کالونی  میں مزید توسیع کے لیے حوسان اور نحالین قصبوں کی اراضی غصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی