جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی زندان سے 18 سال قید کے بعد رہا

جمعہ 23-اپریل-2021

اسرائیلی زندانوں میں مسلسل 18سال تک پابند سلاسل رہنے والے ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 43 سالہ عاصم الکعبی غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مشرقی پناہ گزین کیمپ بلاطہ سے ہے اور اسے 18 سال قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

الکعبی کو اسرائیلی فوج نے 2003ء کو حراست میں لیا۔ اس کی رہائی اسرائیل کے جزیرہ نما النقب کی جیل سے عمل میں لائی گئی اور رہائی کےبعد اسے الظاہریہ چوکی پر لایا گیا جہاں اس کے خاندان اور اقارب کی بڑی تعداد اس کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

گرفتاری کے بعد اسرائیل کی ایک فوجی عدالت میں عاصم الکعبی پر اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے اور عوامی محاذ کے عسکری ونگ ابو علی مصطفیٰ بریگیڈ کے ساتھ وابستگی کا الزام عاید کیا گیا۔

دوران حراست ہی عاصم الکعبی کے والدین بھی دنیا سے چل بسے اور وہ آخری بار ان کا چہرہ بھی نہیں دیکھ پایا۔

مختصر لنک:

کاپی