قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری اور تعمیرات پر پابندی کا سلسلہ جاری رہے۔
شمالی غرب اردن میں یہودی آباد کاری پر نظر رکھنے والے سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے سیکٹر ‘سی’ میں فلسطینیوں کی مکانات کی تعمیر پرپابندی عاید کر دی ہے۔ دوسری طرف غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں قبلان کے مقام پر فلسطینیوں کے 13 گھروںکو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں بھی اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوںکے گھروں کی مسماری اور تعمیرات پرپابندی کا نسل پرستانہ طرز عمل جاری ہے۔