قابض اسرائیلی فوج نے کل بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں ایک صحافی سمیت تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔ قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں بچوں اور خواتین کو ہراساں کیا گیا۔
رام اللہ میں قابض فوج نے صحافی علا الریماوی کو حراست میں لے لیا۔قابض فوج نے صحافی الریماوی کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی ضبط کرلیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز صحافی الریماوی کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ادھر صحافی الریماوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے ساتھ ہی الریماوی نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ علا الریماوی مختلف مقامی اور غیرملکی ٹی وی چینلوں کے نامہ نگار اور القس کےامور کے تجزیہ نگار ہیں۔
یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ 10 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
ادھر الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔