جمعه 15/نوامبر/2024

سینیر کمانڈر کی وفات پر حماس کا ایران سے اظہار تعزیت

بدھ 21-اپریل-2021

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینیر کمانڈر میجر جنرل اسماعیل قآنی کے نائب بریگڈییر محمد حجازی کی وفات پراسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرحوم کمانڈر محمد حجازی کی فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حماس اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور القدس فورس کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس مزاحمت اور دشمن کے خلاف ثابت قدمی سے آزادی کی تحریک جاری رکھے  گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدو جہد پوری فلسطینی سرزمین کی آزادی اور ارض فلسطین پر صہیونی پروگرام کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے جاری رہے گی۔

مختصر لنک:

کاپی