شنبه 16/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ اور صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت

بدھ 21-اپریل-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور صدر محمود عباس کےدرمیان گذشتہ روز ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ھنیہ اور صدر عباس نے ٹیلیفون پر بات چیت میں انتخابات کے عمل کو آگے بڑھانے، قومی مذاکرات اور قومی مسائل پر مل کرآگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے صدر محمود عباس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوتوں میں اتحاد کے حوالے سے جاری ہونے والے صدارتی فرامین، فلسطینی قوتون کے فیصلوں، ووٹ کے استعمال، جمہوری ماحول اور علاقائی قوتوں کی حمایت سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انتخابی عمل کو سبوتاژ نہیں ہونا چاہیے۔ فلسطینی پارلیمانی انتخابات کے بعد صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات بھی ضروری ہیں۔

دونوں رہ نمائوں‌نے بیت المقدس میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا اسرائیل کو یہ موقع نہیں دیا جانا چاہیے کہ وہ القدس میں فلسطینی انتخابات میں رخنہ اندازی کرکے فلسطینی انتخابی عمل کو سبوتاژ کرے۔

مختصر لنک:

کاپی