فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کا شکار 34 مریض دم توڑ گئے جب کہ 988 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2064 مریض صحت یاب ہوئے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹمیں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 اعشاریہ 1 فی صد،فعال کیسز 9 اعشاریہ 9 فی صد اور اموات ایک اعشاریہ صفر فی صد ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مختلف علاقوں میں کیسز کچھ اس طرح رہے۔ طولکرم میں 61، سلفیت میں 24، اریحا اور وادی اردن میں 13، نابلس میں 177، نابلس میں 76، طوباس میں 25، قلقیلیہ میں 9، الخلیل میں 51، القدس کے اطراف میں 3، رام اللہ میں 69 اور غزہ کی پٹی میں 466 کیسز سامنے آئے۔
وزارت صحت کے مطابق اس وقت 170 کرونا مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔ ان میں سے 48 وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ غرب اردن کے اسپتالوں میں 493 فلسطینیوں کا علاج جاری ہے