اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے کل ہفتے کے روز اور گذشتہ شب کو غزہ کی پٹی پر دوبارہ بمباری کی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ میں البریج مہاجر کیمپ کے قریب بمباری کی جب کی جنوبی غزہ میں رفحکے مقام پر بھی ایک میزائل داغا گیا۔
قابض صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز غزہ میں خان یونس کے مقام پر بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کے مراکز پر بمباری کی۔
قبل ازیں جمعہ کی شام کو بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا تھا۔