فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں مسلح یہودی دہشت گردوں کی فائرنگ سے فلسطینی حقیقی بھائی شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو فلسطینی جوآپس میں حقیقی بھائی بھی تھے شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔
شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت شافع اور صلاح ابو حسین کے ناموں سے کی گئی ہے جو سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے باقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں طولکرم کی مشرقی کالونی میں آمد کے موقعے پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔
فلسطینی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے کیا گیا۔ حملہ آوروں کے پاس اسرائیلی نمبر پلیٹ والی کار تھی جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔