جمعه 15/نوامبر/2024

امریکی امداد کو انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط کرنے کا بل تیار

جمعہ 16-اپریل-2021

امریکی کانگریس کے ایک رکن نے ایک نیا بل تیار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو امریکا کی طرف سے دی جانے والی مالی امداد کو انسانی حقوق کی پاسداری کے ساتھ مشروط کیا جائے۔

مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے امریکی کانگریس کے رکن بٹی میک کولم نے فلسطینی عوام کے حقوق کے احترام کی پاسداری کی شرط پر "اسرائیل”  کو امریکی امداد کی سفارش کی گئی ہے۔

امریکی میدان میں کام کرنے والے فلسطینی اداروں نے بل پر دستخط کرنے کے لیے کانگریس کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا آغاز کیا ہے۔اس میں بڑے اور فعال امریکی شعبے اور تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔

مسودہ بل میں میک کولم نے کہاکہ مسودہ قانون کا مقصد اسرائیلی فوجی قبضے میں مقیم فلسطینی بچوں اور خاندانوں کے انسانی حقوق کا دفاع کرنا ہے۔

ایک علیحدہ خط میں انہوں نے کانگریس کے ممبروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کو اس قانون کی منظوری میں  مدد کرکے انسانی حقوق ، امن اور انصاف کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا جائے۔

اس مسودہ قانون میں ہر ایک معاملے میں امریکی ٹیکس دہندگان کے فنڈز سے "اسرائیل” کو دیئے گئے فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل انسانی حقوق کا احترام نہیں کرتا تو اسے امریکی امداد سے محروم کردیا جائے۔

 

مختصر لنک:

کاپی