اسرائیلی حکومت نے فوج کو جدید ترین ڈرون طیاروں سے لیس کرنے کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اتوار کے روز اسرائیلی فضائیہ نے صہیونی فوج کو دُنیا کے جدید ترین جاسوس طیارہ فراہم کیے گئے ہیں۔ ان طیارون کو "اورون” کا نام دیا جاتا ہے۔
قابض فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کے لیے استقبالیہ کی تقریب جزیرہ نقب میں واقع سدرن کور کے اڈے "نفتیم” میں ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ طیارہ گذشتہ جنگوں اور عسکری کارروائیوں سے سبق سیکھنے کے بعد وزارت دفاع ، فضائیہ ، انٹلی جنس ڈویژن ، بحریہ اور ملٹری انڈسٹریز میں ویپن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ نے تیار ہے۔
فوجی ترجمان نے اشارہ کیا کہ یہ طیارہ ملٹی مشن انٹیلیجنس انفراسٹرکچر سے آراستہ ہوگا جو جدید انٹیلیجنس سسٹمز پر مبنی ہے۔ اس سے فوج کو موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔