چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں کرونا سے مزید 24 افراد جاں بحق،1651 نئے کیسز

اتوار 4-اپریل-2021

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 24 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1651 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسیطن کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف  سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 24 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1665 صحت یاب ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5582 افراد کے کرونا کے شبے میں ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

درایں اثنا فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کرونا کی تیسری لہر کے آنے کے بعد کل تین اپریل سے 30 دن کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 89 اعشاریہ 6 فی صد ، فعال کیسز 9 اعشاریہ 3 فی صد اور اموات ایک اعشاریہ ایک فی صد ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی