اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی طالب علم اسامہ الفاخوری کو مسلسل 21 ماہ کے بعد رہا کردیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیراسامہ الفاخوری سینیر فلسطینی سماجی کارکن اور دانشور لمیٰ خاطر کے صاحب زادے ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسامہ الفاخوری کو گذشتہ سوموار کے روز رہا کیاجانا تھا مگر اس کی رہائی کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اسامہ الفاخوری بیرزیت یونیورسٹی کے طالب علم اور طلبا یونین کے سابق چیئرمین ہیں۔ انہیں 2 فروری 2019ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔