جمعه 15/نوامبر/2024

بحرینی فرمانروا کا تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا حکم

جمعرات 1-اپریل-2021

خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست میں بحرین کا سفارت خانے قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

بحرینی فرمانروا کا یہ فرمان شاہی دربار کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت جلد ہی تل ابیب میں اپنا سفارتی مشن مقرر کرے گی۔ شاہی فرمان میں بحرینی وزیر خارجہ کو تل ابیب میں بحرین کا سفارت خانہ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس فرمان کو شاہی گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔
بحرینی فرمانروا نے خالد یوسف الجلاھمہ کو تل ابیب میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نگرانی میں اسرائیل اور بحرین نے سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی