چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں محدود دراندازی اور گولہ باری

جمعرات 1-اپریل-2021

قابض اسرائیلی فوج نے کل بدھ کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں محدود دراندازی کی اور دیر البلح کے مقام پر اندر گھس کر فلسطینی علاقوں میں گولہ باری اور سرنگوں کی تلاش میں کھدائی کی گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی السقا میں النمبر گیٹ سے 100 میٹر اندر گھس کر دراندازی کی۔

اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینک اور کھدائیوں کے بلڈوزر غزہ کی پٹی میں 100 میٹر اندر داخل ہوئے اور سرحد کے اندر گھس کر کھدائی کی۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج کی طرف سےسرحدی دراندازی، زرعی اراضی کو تباہ کرنے اور فلسطینی شہریوں کے مویشیوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی