اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو مراکش کے وزیراعظم سعد الدین عثمانی کی جانب سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے حماس کے دو سینیر رہ نمائوں عمر البرغوثی اور ڈاکٹر عدنان ابو تبانہ کی کرونا سے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ کو بھیجے تعزیتی مکتوب میں مراکشی وزیراعظم اور انصاف وترقی پارٹی کے سربراہ سعد الدین عثمانی نے الشیخ عمر البرغوثی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعدالدین عثمانی نے اپنی جماعت، مراکشی عوام اور حکومت کی طرف سے عمر البرغوثی اور دوسرے رہ نمائوں کی کرونا سے وفات پر پوری فلسطینی قوم اور حماس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔