چهارشنبه 30/آوریل/2025

البرغوثی کے جنازے میں عوام کی شرکت مزاحمت پر اعتماد کا اظہار ہے: حماس

ہفتہ 27-مارچ-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اپنے دو رہ نمائوں کی وفات پر ان کے جنازوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو عوامی ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمر البرغوثی کے جنازے میں عوام کے جم غفیر کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم مزاحمت کے پروگرام اور حماس کے ایجنڈے سے پوری طرح متفق ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں فوزی برھوم نے کہا کہ حماس کے عظیم رہ نما عمر البرغوثی کے جنازے میں جتنے لوگوں نے شرکت کی ہے اس نے حماس کے نقطہ نظر پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردیے ہیں۔ اس جنازے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی قوم مزاحمت اور مسلح جدو جہد کے راستے پر چلنے والوں کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ حماس کے دو سرکردہ رہ نما عمر البرغوثی اور عدنان تبانہ کرونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ 68 سالہ الشیخ عمر البرغوثی تین ہفتے قبل کرونا کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ وہ کل جمعہ کی صبح انتقال کرگئے تھے۔ نماز جمعہ کے انہیں رام اللہ میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی