اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ کے گذشتہ روز ہونے والے انتخابات میں انتہا پسندوں اور سخت گیر شدت پسندوں کا آپس میں مقابلہ تھا۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ ہمیں قضیہ فلسطین کے دفاع، اپنے حقوق کے حصول اور آزادی کے لیے ایک ایسے منظم اور متحد سیاسی نظام کی ضرورت ہے اکثریت کے اصول کے تحت اقتدار حاصل کرے اور فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے مزاحمت کے اصول پر کام کرے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل میں کنیسٹ کے 24 ویں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کرائی گئی۔ پولنگ رات 10 بجے تک جاری رہی ہے۔ سیاسی عدم استحکام سے دوچار اسرائیل میں کنیسٹ کے دو سال میں یہ چوتھے عام انتخابات ہیں۔