جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی مذاکرات کا آخری دور آج قاہرہ میں ہوگا

منگل 16-مارچ-2021

فلسطینی قومی مکالمے کے سلسلے میں دو روزہ اجلاس آج منگل کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں تمام فلسطینی گروپ شریک ہوں گے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان فوزی برہوم کے مطابق جماعت کا وفد پیر کے روز مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفد کی قیادت حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کر رہے ہیں۔ برہوم نے بتایا کہ قومی مکالمے کے شرکاء قانون ساز اور صدارتی انتخابات کا موضوع زیر بحث لائیں گے۔

واضح رہے کہ مصر نے چند روز قبل فلسطینی قومی مکالمے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے فلسطینی گروپوں کو 16 اور 17 مارچ کو قاہرہ آںے کی دعوت دی تھی۔

فتح موومنٹ کے رہ نما جبریل الرجوب نے  بتایا تھا کہ "اجلاس میں فلسطینی گروپوں کے علاوہ مرکزی انتخابی کمیٹی اور قومی کونسل کی پریذیڈنسی بھی شریک ہو گی۔ انتخابات سے قبل بہت سے معاملات اور سمجھوتے طے پائیں گے۔ مصالحت، عام انتخابات کے اجرا اور انقسام کے خاتمے کے حوالے سے مشترکہ عزم پایا جاتا ہے”۔

فلسطینی قومی مکالمے کے سلسلے میں دو روزہ اجلاس آج منگل کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں تمام فلسطینی گروپ شریک ہوں گے

فلسطینی قومی مکالمے کے سلسلے میں دو روزہ اجلاس کل منگل کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں تمام فلسطینی گروپ شریک ہوں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی