شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں تین ماہی گیروں کی موت میں اسرائیل ملوث قرار

جمعہ 12-مارچ-2021

فلسطینی وزارت داخلہ اور نیشنل سیکیورٹی کی طرف سے گذشتہ ہفتے سمندر میں تین ماہی گیروں کی بم دھماکے میں شہادت کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں اس واقعے میں اسرائیل کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ تین فلسطینی ماہی گیروں کی شہادت کے بعد وزارت داخلہ نے مزاحمتی تنظیموں اور دیگر اداروں کے تعاون سے مشترکہ تحقیقات شروع کی تھیں۔ تاکہ ماہی گیروں کی موت کے اسباب کا تعین کیا جاسکے۔
البزم نے بتایا کہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس واقعے میں صہیونی فوج ملوث ہے۔

اس حوالے سے جتنے بھی مفروضے اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اسرائیلی فوج کی واردات ہے۔ تاہم تحقیقات کے دوران فرض کیا گیا کہ اگر کسی مزاحمتی گروپ نے واقعے کے وقت کوئی راکٹ تجربہ کیا ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ایسا نہیں ہوا۔ دوسرا مفروضہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو نشانہ بنائے جانے کا ہے۔ تیسرا مفروضہ سمندر میں بم نصب کرکے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کا ہے۔ تیسرا مفروضہ درست ثابت ہو اہے اور اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین ماہی گیر شہید ہو گئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی