جمعه 15/نوامبر/2024

لبنانی فوج کی دراندازی کرنے والے اسرائیلی جاسوس ڈرون پر فائرنگ

بدھ 10-مارچ-2021

پیر کی شام لبنانی فوج نے اسرائیلی ڈرون پراس وقت فائرنگ کی جب اس نے لبنان کی فضائی حدود کی  کی خلاف ورزی کی تھی اور جنوبی لبنان کے ایک آرمی اسٹیشن کے اوپر آ کھڑا ہوا۔
لبنان کی سرکاری ایجنسی کے مطابق فوج نے اسرائیلی ڈرون پر فائرنگ کی جس نے "میس الجبل” نامی قصبے میں لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور ایک فوجی کیمپ پر آ کر رک گیا۔ تاہم ڈرون کے انجام کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ آیا اسے مار گرایا گیا یا نہیں۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد کے قریب  آتش گیر بم گرائے۔
پیر کے روز  لبنانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لبنان کےجنوب میں واقع راس الناقورہ کے سامنے گذشتہ دو دنوں کے دوران متعدد اسرائیلی بحری کشتیوں نے علیحدہ اوقات میں لبنان کے علاقائی آبی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
اپنے بیان میں لبنانی فوج نے کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورسز کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت خلاف ورزیوں کے معاملے سےنمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 

مختصر لنک:

کاپی