مصر نے فلسطینی گروپوں کو قومی مکالمہ مکمل کرنے کے لیے 16 اور 17 مارچ کو قاہرہ آنے کی دعوت دی ہے۔ فلسطینی گروپوں کی مصر آمد آئندہ پیر کے روز ہو گی۔
فتح موومنٹ کے رہ نما جبریل الرجوب نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "اجلاس میں فلسطینی گروپوں کے علاوہ مرکزی انتخابی کمیٹی اور قومی کونسل کی پریذیڈنسی بھی شریک ہو گی۔ انتخابات سے قبل بہت سے معاملات اور سمجھوتے طے پائیں گے۔ مصالحت، عام انتخابات کے اجرا اور انقسام کے خاتمے کے حوالے سے مشترکہ عزم پایا جاتا ہے”۔
اس سے قبل فلسطینی قومی مکالمے کے سلسلے میں آخری اجلاس 8 اور 9 فروری کو قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی میں ہوا تھا۔ اجلاس میں 14 فلسطینی گروپوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں گروپوں نے اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا کہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور بیت المقدس کے ججوں پر مشتمل ایک "الیکشن کورٹ” تشکیل دی جائے۔ اسی طرح انتخابی آرڈیننس میں متعین نظام الاوقات اور انتخابات کے نتائج کو احترام کے ساتھ قبول کرنے پر بھی اتفاق سامنے آیا تھا۔
اجلاس کے شرکاء اس بات پر بھی متقق تھے کہ سیاسی بنیادوں پر گرفتار تمام قیدیوں کی فوری طور پر رہائی عمل میں لائی جائے۔ ساتھ ہی مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فسلطینی گرپوں کے کام کرنے کے حق کی ضمانت دی جائے۔