یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل کے الخلیل میں فلسطینیوں کو سات مکانات مسمار کرنے کے نوٹس

ہفتہ 6-مارچ-2021

 قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کو ان کے 7 مکانات مسمار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

فلسطینی عوامی رابطہ کمیٹی کے  رکن راتب الجبور نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے مشرقی یطا میں ماعین کے مقام پر فلسطینیوں کے7 گھروں کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے مقامی شہریوں عمر جبریل حمامدہ کے 130 مربع میٹر پر موجود مکان، اسماعیل حمادہ کے 140 مربع میٹر مکان، موسیٰ کامل مخامرہ کے 150 مربع میٹر مکان، ابراہیم محمد خلیل دبابسہ کے 130 مربع میٹر، طارق زیاد حمادہ کے 160 مربع میٹر، ابراہیم ابو عرام کے 140 مربع میٹر پربنے مکان کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

راتب الجبور کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام نے ماعین کے مقام پر فلسطینیوں کے دسیوں مکانات مسمار کرنے کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی