اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک نیا فوجی آرڈر جاری کرتے ہوئے عوامی محاذ برائےآزادی فلسطین کی امریکا اور یورپی ملکوںمیں کام کرنے والی تنظیم’صامدون’ پرپابندی عاید کردی ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق ‘صامدون’ پر پابندی اس کے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ساتھ تعلق کی بنیاد پرعاید کی گئی ہے۔
ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ‘صامدون’ یورپی ممالک، شمالی امریکا اور دوسرے مغربی ملکوں میں کام کررہی ہے اور اس کی قیادت ایک فلسطینی رہ نما’خالد برکات’ کررہے ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ صامدون غرب اردن اور بیرون ملک اسرائیل کے خلاف عسکری کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق صامدون اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوںکی رہائی میں معاونت کرنے اور اسرائیل کے خلاف نفرت پراکسانے کی کوشش کررہی ہے۔