چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے قریب فوجی گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ہلاک

پیر 1-مارچ-2021

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوج کی دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم سے کم ایک فوجی اہلکار ہلاک اور  دوسرا زخمی ہوگیا۔

عبرانی فوجی ریڈیو کے مطابق یہ واقعہ غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ اسرائیلی فوج کی دو گاڑیاں جنوبی فلسطین میں الریم کے مقام پر آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دوسرے فوجی اہلکار کو سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی