فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے فلسطین کے بعض علاقوں میں کرونا وبا کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم محمد اشتیہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج اتوار سے انٹرمیڈیٹ اسکولوں کے سوا باقی تمام اسکولوں کو 12 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
وبا کے پیش نظر تمام جامعات کو بھی بارہ دن کے لیے بند کرنے کے احکامات ہیں تاہم جامعات کے 50 فی صد عملے کو حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ القدس سمیت ایک سے دوسرے شہر میں سفر نہ کیا جائے۔ رات 7 سے صبح 6 بجے تک شہروں کے درمیان ہرطرح کی ٹریفک پر پابندی عاید کی گئی ہے اور طبی مراکز، دوا خانوں اور خوراک کی دکانوں کے سوا باقی تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔
فلسطینی حکومت نے شادی بیاہ کی تقریبات، تعزیتی تقریبا، کھیل کود کی سرگرمیوں اور مجمع اکٹھا کرنے کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عاید کی گئی ہے۔