اسرائیل کی انتہا پسند یہودی تنظیموں نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید پوریم’ کے موقعے پر صہیونی انتہا پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج اتوار کے روز مسجد اقصیٰمیں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کریں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انتہا پسند یہودیوں کی نمائندہ’ اتحاد تنظیمات ہیکل’ کی طرف سے جمعرات کے روز سوشل میڈیا کے ذریعے ایک اپیل کی گئی جس میں آباد کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ یہودیوں کے مذہبی تہوار ‘عید پوریم’ کے موقعے پر حرم قدسی میںجمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات میں شرکر کریں۔
اپیل میںکہا گیا ہے کہ آج اتوار کے روز مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے قریب عید پوریم کی مذہبی رسومات کے بعد جشن منایا جائے گا جس میں شرکت کرنے والوں کی تہوار کی مناسبت سے تیار کردہ مٹھائیوں اور سے تواضع کی جائے گی۔
ادھر کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے صحن سے ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔