جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے فلسطینی چرواہے اور اس کی بہن کو یرغمال بنالیا

جمعرات 25-فروری-2021

یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں کیسان کے مقام پر بکریاں چرانے والے ایک فلسطینی اور اس کی ہمشیرہ کو اغوا کرلیا۔

کیسان بلدیہ کے چیئرمین احمد غزال نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ جسے اسرائیلی فوج کی سرپرستی حاصل تھی نے فلسطینی بکروال نای سلیمان عبیات اور اس کی ہمشیرہ کو یرغمال بنا لیا۔ فلسطینی شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کا واقعہ مشرقی کیسان میں سھل الحاج محمد کے مقام پر پیش آیا۔

احمد غزال نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج نے یرغمال شہریوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ کیسان کے فلسطینی  کسان اور گلہ بان آئے روز یہودی آباد کاروں کی غںڈہ گردی کا سامنا کرتے  ہیں۔ یہودی شرپسندوں کی طرف سے ان کی املاک پر حملے کرکے انہیں غیرمعمولی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ یہودی آبادوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں اور ان کے مویشیوں‌پر کتے چھوڑ دیے جاتے ہیں جو انہیں کاٹ کر زخمی کر دیتے ہیں۔

گذشتہ مہینوں کے دوران اسرائیلی حکام کی طرف سے کسان کے فلسطینی باشندوں پر گھروں کی تعمیرات پر پابندی عاید کردی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی