جمعه 15/نوامبر/2024

انتخابات سے قبل ماحول سازگار بنانےکیلئے حماس ٹھوس اقدامات کی منتظر ہے

بدھ 24-فروری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور جماعت کے خارجہ امور کے سربراہ محمد نزال نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات سے قبل ماحول سازگار بنانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی سے ٹھوس اقدامات کی منتظر ہے۔

القدس چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قاہرہ میں دو ہفتے قبل طے پائے معاہدے کو عملی شکل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے صدر عباس کی طرف سے ایک فرمان جاری کیا گیا ہے مگر حماس کو ابھی مزید ٹھوس اقدامات کا انتظار ہے۔

انہوں‌نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غرب اردن میں مزید ٹھوس اور امید افزا اقدامات کے منتظر ہیں۔ عوام کو 15 سال کی مایوسی سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو طے پائے معاہدوں پرعمل درآمد کی ضرورت ہے۔
محمد نزال نے بتایا کہ قاہرہ میں حال ہی میں حماس اور تحریک فتح کے درمیان ہونے والے مذاکرات ماضی کی نسبت زیادہ ٹھوس اور سنجیدہ رہے ہیں۔ اس میں مصری حکومت کی طرف سے سرکاری سطح پر سرپرستی نے فلسطینی دھڑوں میں مذاکرات میں پیش رفت ہوئی مگر اب وقت آگیا ہے کہ قاہرہ معاہدے میں طے پانے والے امور کو عملی شکل دی جائے۔

 

مختصر لنک:

کاپی