شنبه 10/می/2025

حماس نے پہلی پار جماعت کے داخلی انتخابات کی تصاویر جاری کردیں

بدھ 24-فروری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی طرف سے پہلی بار جماعت کے پارٹی انتخابات کی سوشل میڈیا کے ذریعے تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ تصاویر اور تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت کے چنائو اور انتخابی امیدواروں کے لیے ہونے والے انتخابات میں مردو خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے پارٹی انتخابات جمہوری طریقے سے منعقد ہوئے اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کیے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے پارٹی انتخابات کی نگرانی فلسطین کے مرکزی الیکشن کمیشن نے کی اور فلسطینی قانون کے مطابق یہ انتخابی عمل مکمل ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس ایک جمہوریت پسند جماعت  ہے جو باقاعدگی کے ساتھ پارٹی انتخابات منعقد کراتی ہے۔ حماس پارٹی قیادت کے چنائو کے بعد مجلس شوریٰ، جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور سیاسی شعبے کے ارکان کا بھی انتخاب عمل میں لائے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی