چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا فلسطینی مزاحمتی سیل گرفتار کرنے کا دعویٰ

منگل 23-فروری-2021

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک کارروائی کے دوران ایک مزاحمتی سیل کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار فلسطینی مزاحمت کار غرب اردن میں یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کرنے اور انہیں گاڑیوں تلے روندنے کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فلسطینی مزاحمتی سیل کو جنین میں قباطیہ کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار فلسطینیوں‌نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے 9 جنوری کو ایک فوجی چوکی کے قریب فوجیوں‌کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا تھا۔

ترجمان کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے اعتراف کیا کہ انہوں‌ نے دیسی ساختہ ایک آتشیں ہتھیار’کارلو’ کی مدد سے ایک فوجی پر فائرنگ کی تھی تاہم وہ خود گاڑی سے گرنے کےباعث فائرنگ سے نشانہ بنانے میں ناکام رہا۔ گرفتار فلسطینیوں کا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف اسرائیل کی فوجی عدالت سے فیصلہ  چند روز میں سنایا جائے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی