چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی غزہ کی سمندری حدود میں فلسطینی کشتی پر فائرنگ

منگل 23-فروری-2021

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں فلسطینی ماہی گیروں کی ایک کشتی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کشتی کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

فلسطینی ماہی گیر یونین کے رابطہ کار زکریا بکر نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی کشتی کی طرف سے وسطی غزہ میں سمندری حدود میں ایک فلسطینی ماہی گیر کشتی پر دو گولے داغے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے کشتی کو نقصان پہنچا تاہم اس پر سوار ماہی گیر محفوظ رہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کی پٹی کے ساحل کے قریب ایک فلسطینی کشتی کو جو کہ سیکیورٹی خطرہ بننے والی تھی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فوج نے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں ایک فلسطینی کشتی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ آگے بڑھنے کی کوشش کررہی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی