جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں فلسطینی سماجی کارکن گرفتار

پیر 22-فروری-2021

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب الاسباط کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سرکردہ سماجی کارکن خدیجہ خویص کو حراست میں لینے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ باب الاسباط کے مقام پر موجود فلسطینی سماجی کارکن اور مسجد اقصیٰ کی مستقل نمازی خدیجہ خویص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ان کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ خدیجہ خویص کی مسجد اقصیٰ میں بے دخلی کی 14 ماہ پر مشتمل طویل پابندی 12 فروری کو ختم ہوئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے انہیں 14 ماہ قبل مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عاید کردی تھی۔

سماجی کارکن اور مسجد اقصیٰ کی مرابطہ خدیجہ خویص کو کئی بار اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا اور انہیں بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ سے بار بار بے دخل کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی