مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے السویح میں راس العامود کے رہائشی اسیر فلسطینی رہ نما وایل قاسم کی والدہ انتقال کرگئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر رہ نما وایل قاسم کی والدہ الحاجہ ابتسام کامل احمد الغول ‘ام محمد’ گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملیں۔
خیال رہے کہ وایل قاسم کا شمار فلسطین کے ان اسیران میں ہوتا ہے جنہیں سب سے زیادہ اور طویل عرصے کی قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے وائل قاسم کو اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور تحریک آزادی میں حصہ لینے کے الزام میں 35 بار عمر قید اور 50 سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بیت المقدس میں اسیران کے اہل خانہ کی کمیٹی کے چیرمین امجد ابو عصب نےبتایا کہ ام احمد کو مسجد اقصیٰ سے متصل باب رحمت قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔
ابو عصب کا کہنا تھا کہ ام محمد قاسم بیت المقدس کی باہمت اور صبر کرنے والی خواتین میںشامل تھیں۔ ان کے بیٹے کی گرفتاری کو 19 سال ہوچکے ہیں مگر وہ اپنے بیٹے کی گرفتاری اور قید کی سزا پر صبر کا پہاڑ بن کر کھڑی رہیں۔