قابض اسرائیلی فوج نے کل سوموار کو اعلان کیا کہ اس کی فضائیہ نے دوپہر کے اوقات میں مقبوضہ علاقوں کے فضائی حدود میں اچانک اور وسیع پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔
قابض فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ان مشقوں میں مختلف قسم کے طیاروں، لڑاکا ہیلی کاپٹر اور بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے شامل ہیں مشقوں کے دوران فضا میں طیاروں کی گھن گرج اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی۔
فوجی ترجمان نے اشارہ کیا کہ یہ مشقیں بدھ کے روز ختم ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق مشقیں شمالی محاذ پر جنگی منظرناموں کے مطابق شروع کی گئی ہیں۔ مشقوں کا مقصد قابض فضائیہ کی برتری کو برقرار رکھنا، سرحدی تحفظ اور جارحانہ اور انٹیلی جنس مشن شامل ہیں۔
مشقوں سے خطے میں کارروائیوں کو برقرار رکھتے ہوئے لاجسٹک اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر کرنا بھی شامل ہے۔