چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی سینہ زوری، طولکرم میں فلسطینی مزدور زخمی

پیر 15-فروری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی طولکرم میں حفاظتی باڑ کو عبور کر کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں روزی روٹی کی تلاش میں جانے والے فلسطینی مزدوروں پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق طولکرم کے علاقے فرعون کے قریب فلسطینی مزدور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور وہاں سے فرار ہونےکی کوشش کرنے والوں کا تعاقب کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک فلسطینی مزدور کو ربڑ کی گولی لگنے کی وجہ سے گھٹنے میں شدید چوٹ آئی۔

اسرائیلی فوج نے حفاظتی باڑ کے درمیان موجود چھیدوں سے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے والے مزدوروں کو گھیرے میں لے کر ان پر اشک آور گیس کے گولے داغے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی ملازمت گاہوں کو جانے والے مزدوروں اور ورکرز کو قلقیلیہ کے قریب واقع ایک فوجی ناکے پر روک دیا اور علاقے میں داخل نہ ہونےدیا

مختصر لنک:

کاپی