چهارشنبه 30/آوریل/2025

تحریک فتح کے ایک اہم رہ نما کا مرکزی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ

اتوار 14-فروری-2021

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت ‘تحریک فتح’ کے کل ہفتے کی شام رام اللہ میں منعقد ہونے والے ‘اہم’ اجلاس میں جماعت کے ایک سرکردہ رہ نما ناصر القدوہ کی عدم شرکت پر ایک  نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

نیوز ویب سائٹ’عربی الجدید’ کی رپورٹ کے مطابق ناصر القدوہ کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت  احتجاج نہیں بلکہ وہ آنے والے انتخابات میں الگ انتخابی ایجنڈے یا کسی دوسرے گروپ کی انتخابات میں حمایت کرنا ہے۔

تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس کو اہم ترین قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن حسین الشیخ کی اسرائیلی جیل ھداریم میں قید رہ نما مرون البرغوثی سے ملاقات، انہیں انتخابات میں حصہ نہ لینے پرقائل کرنے کی کوشش، قاہرہ میں ہونے والے فلسطینی دھڑوں کے مصالحتی مذاکرات اور مئی میں فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں تحریک فتح کی شرکت جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

عربی الجدید نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن ناصر القدوہ نے احتجاج کے طور پرمرکزی کمیٹی کا بائیکاٹ نہیں کیا بلکہ وہ پارلیمانی انتخابات میں تحریک فتح کی قیادت کے ساتھ مل کر نہیں چلنا چاہتے بلکہ وہ الگ سے انتخابی فہرست جاری کرنے کا کسی دوسرے گروپ کی حمایت کرنے پر سوچ رہے ہیں۔

تحریک فتح کے ایک دوسرے رہ نما حاتم عبدالقادر نے العربی الجدید کو بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والے اجلاس میں تحریک فتح کی طرف سے پارلیمانی انتخابات کےلیے امیدواروں کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ہونے والے اجلاس میں امیداورں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی