شنبه 10/می/2025

حماس کے بانی رہ نما ڈاکٹر ابراہیم الیازوری انتقال کرگئے

جمعہ 12-فروری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بانی رہ نما ڈاکٹر ابراہیم الیازوری کل جمعرات کے روز 11 فروری کو انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔

الشیخ الیازوری نے الشیخ احمد یاسین شہید کے ساتھ مل کر فلسطین میں اسلامی تحریک کی بنیاد رکھی۔

الیازوری سنہ 1940ء کو بیت دراس کےمقام پر پیدا ہوئے۔ ان کا شمار حماس کے بانی ارکان اور الشیخ احمد یاسین شہید، ڈاکٹر عبدالعزیزالرنتیسی، محمد شمعہ، عبدالفتاح دخان، صلاح شحادہ اور عیسیٰ النشار اور دیگر بانی ارکان میں ہوتا تھا۔

حماس نے اپنے دیرینہ رہ نما کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی