جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی ریاست اور مراکش کے درمیان سیکیورٹی تعاون کا معاہدہ

بدھ 10-فروری-2021

اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر امیر اوحانا اور مراکش کے وزیر داخلہ عبدالوافی لفتیت نے دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور داخلی سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی ہے۔

رباط میں اسرائیل کے قائم مقام سفیر ڈیوڈ گوفرین نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ اوحانا اور لفتیت کے درمیان سوموار کے روز ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ دونوں رہ نمائوں‌نے دو طرفہ سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کو دورے کی بھی دعوت دی۔ دونوں وزرا نے جلد دونوں ممالک کی قیادت کی ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 10 دسمبر کو تل ابیب اور رباط کے درمیان سفارتی تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان سنہ 2000ء میں سفارتی تعلقات معطل ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی