قابض اسرائیلی فوج نے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ملازمت کے لئے جانے والے ایک فلسطینی نوجوان پر جنین کے علاقے یامون میں فائرنگ کر دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیوار فاصل کے قریب فلسطینی نوجوان خالد ناصر فریحات کے پیر میں گولی مار دی۔ واقعہ کے بعد فلسطینی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں روزگار کے لئے جانے والے فلسطینی مزدوروں کو اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مسلسل نشانہ بنانے کی سرگرمیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔
اس کے علاوہ جنین میں اتوار کی صبح اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر دھاتی گولیوں اور اشک آور گولوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں دو نوجوان حسن ترکمان اور ضیا یوسف پائوں میں گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے۔اس کے عالاوہ فلسطینی کم عمر ثامر المہر کو ربڑ کی گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئی۔
اس کے علاوہ فلسطینی نوجوان ابراہیم السعدی کو اسرائیلی فوج کی جانب سے کچلے جانے کے بعد ان کے پائوں اور کمر پر چوٹ آگئی۔