اسرائیل کی عدالت نے جنین کے گائوں طرہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیر محمد قبھا کے گھر کو مسمار کرنے کے حکم کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔
اسرائیل کے مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی عدالت نے اسیر کے خاندانی گھر کی بالائی منزل کو مسمار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اسرائیلی عدالت کے حکم کے مطابق گھر کی دیگر منزلوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
اسرائیلی اتنظامیہ نے محمد قبھا کو ایک خاتون اسرائیلی آبادکار کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ نیوز رپورٹس کے مطابق محمد قبھا کو اقبال جرم پر مجبور کرنے کے لئے اسرائیلی جیلرز کے ہاتھوں بدترین تشدد کا سامنا ہے۔