قابض صہیونی فوجیوں نے ہفتے کے روز الخلیل کے علاقے مسافریطا میں ہونے والے ایک زرعی پروگرام کو روک دیا اور زمینوں کو ضبط کرنے کی دھمکی دی۔
مقامی ذراءع کے مطابق دسیوں مقامی رہاءشیوں نے مسافر یطا میں خربہ خوصہ گاوں میں زمینوں کو کاشت کرنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا جب قابض صہیونی فوجیوں انہیں منتشر کر کے علاقے سے باہر نکال دیا۔
قابض صہیونی حکام مسافر یطا میں مقامی رہاءشیوں کے گرد اپنا گھیرا تنگ کرنے کے لیے سالوں سے کام کر رہے ہیں تاکہ آباد کاری کے مزید توسیع کے منصوبوں کو انجام دینے کے لئے انہیں اپنے گھروں اور زمینوں کو چھوڑنے پر مجبور کیا جائے۔