جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیلوں میں مزید 38 فلسطینی کرونا کا شکار

جمعرات 28-جنوری-2021

اسرائیلی جیلوں میں مزید 38 فلسطینی شہری کرونا کی وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔ کلب برائے اسیران کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیلی جیل ‘ریمون’ کے وارڈ 4 میں مزید 38 قیدی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد اس جیلی میں یکم جنوری سے کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 111 ہوگئی ہے جب کہ کرونا میں مبتلا ہونے والے کل اسیران کی تعداد 335 ہوگئی ہے۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل حکام کی مجرمانہ غفلت سے ‘ریمون’ جیل کے وارڈ 4 میں 38 فلسطینی وبا کا شکار ہوگئے۔

کلب برائے اسیران نے جیلوں میں فلسطینیوں کا وبا کا شکار ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو وبا سے بچائو کی کوئی سہولت فراہم نہیں ‌کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریمون جیل میں 650 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ صہیونی حکام نے کرونا کا شکار ہونے والے قیدیوں کی طبی مدد کے بجائے انہیں جیل کے وارڈ 8 میں منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں قید تنہائی میں غیرانسانی ماحول میں منتقل کیا گیا ہے۔

کچھ قیدیوں کو اسرائیل کی سوروکا جیل منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں اسیر خالد غیطان بھی شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی