جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام نے السواہرہ میں فلسطینی گھر اور باڑہ مسمار کر دیا

جمعرات 28-جنوری-2021

بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع فلسطینی السواہرہ قصبہ اس وقت صہیونی حکام کے زیر عتاب آگیا جب قابض اسرائیلی حکام نے قصبے کی حدود میں واقع ایک فلسطینی گھر اور جانوروں کا باڑہ منہدم کر دیا۔

السواہرہ میں دفاع  اراضی کمیٹی کے سربراہ یونس جعفرنے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے شہری اسماعیل سرایہ کی املاک کو مسمار کر دیا اور علاقے میں موجود کچھ سامان ضبط کر لیا۔

اس کے علاوہ  بیت لحم کے مشرقی علاقےمیں واقع فلسطینی زرعی اراضی کے ایک وسیع حصے کو اسرائیلی آبادکاروں نے ٹریکٹر کے ذریعے سے ہموار کر دیا۔

مقامی عہدیدار حسن بریجہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی زیر حفاظت درجنوں اسرائیلی آبادکاروں نے خیلت البطمہ اور شعب اللصف کی زرعی زمین پر قبضہ جمانے کے لئے اسے  ہموار کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی